ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : نیتراوتی ندی کی سطح خطرے کا نشان چھونے لگی - سڑک پر بہنے لگا پانی 

بنٹوال : نیتراوتی ندی کی سطح خطرے کا نشان چھونے لگی - سڑک پر بہنے لگا پانی 

Tue, 30 Jul 2024 13:33:56    S.O. News Service

بنٹوال ، 30 / جولائی (ایس او نیوز) گھاٹ سیکشن میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نیتراوتی ندی میں پانی سطح 7.9 میٹر تک پہنچ گئی اور خطرے کے نشان کو چھونے لگی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اس وقت کچھ نشیبی علاقے پانی میں ڈوبنا شروع ہوئے ہیں جس میں اجیلاموگارو کا مین روڈ بھی شامل ہے ۔ ندی کا پانی دوسری سڑکوں پر بھی دھیرے دھیرے داخل ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ اب اگر پانی کی سطح میں اسی طرح اضافہ ہوتا گیا تو پھر سیلاب کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا ہے ۔ ان علاقوں میں آٹو رکشہ، ٹیمپو کے علاوہ دیہی علاقے سے پیدل اسکول جانے ولے بچوں کے لئے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔
    
بنٹوال تحصیلدار نے سی آر پی اور ایس ٹی ایم سی کو اختیار دیا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں کے اسکولوں کے لئے حسب ضرورت چھٹی کا اعلان کیا جائے ۔ 


Share: